سعودی وزیر خارجہ سے ملائیشیا کے ہم منصب کا ٹیلی فون پر رابطہ
علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ملائیشیا کے ہم منصب زامبری عبدالقادر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کی امنگوں کے مطابق انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
علاقائی و بین الاقوامی امور میں پیش رفت اور مشترکہ تشویش کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دریں اثنا سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی نے اپنے چینی ہم منصب ڈینگ لی کو ٹیلی فون کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ نے چینی حکومت اور عوام کو چینی نئے سال پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید خوشحالی اور ترقی کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں وزرا نے سعودی عرب اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات، انہیں تمام شعبوں میں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔