نیوم سٹی ،شہروں کے حوالے سے لوگوں کا نظریہ تبدیل کردے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ نیوم سٹی کا منصوبہ شہروں کے حوالے سے دنیا بھرکانکتہ نذرتبدیل کردے گا۔ دنیا میں منصوبے کی نظیرنہیں ملتی۔
اخبار24 کے مطابق عادل الجبیر نے ورلڈ اکنامک فورم ڈیوس میں جمعرات کو اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیوم سٹی کا تصور روایتی سوچ سے مختلف ہے۔
سعودی عرب نےاس جیسے تصور کا تجربہ اس سے قبل کبھی نہیں کیا۔
سعودی عرب نئے تصورکے تناظرمیں کام کررہا ہے۔ نیوم سٹی کا منصوبہ مستقبل کا منصوبہ ہے۔ یہ نہ صرف یہ کہ سعودی عرب بلکہ دنیا بھر کے شہروں کے طرز معاشرت کو تبدیل کردے گا۔
الجبیر نےمزید کہا کہ نیوم ماحول دوست شہر ہے۔ یہاں زندگی کا معیاراعلی درجے کا ہوگا۔ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے کار کا استعمال نہیں ہوگا۔
آمد ورفت کے لیے ماحول دوست وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ شہر موثر طریقے سے تجدد پذیرتوانائی پرانحصار کرے گا۔
اس کا مقصد یہ ہے کہ اس کا رہائشی ڈیوٹی کرتے ہوئے اپنا دن پیداواری عمل میں گزارے اور اسی کےساتھ جسمانی ورزشوں اورسماجی ملاقاتوں میں بھی دلچسپی لے۔ آتے جاتے وقت ٹریفک رش میں دن ضائع نہ کرے۔
الجبیرنے کہاکہ نیوم سٹی میں طرزمعاشرت ماحولیاتی اعتبارسے پائدارنوعیت کا ہوگا۔ یہ شہروں کے حوالے سے لوگوں کا نظریہ تبدیل کردے گا۔
الجبیرنے کہا کہ نیوم سٹی کا پروگرام روبعمل لایا جارہا ہے۔ اس کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔ مقررہ پروگرام کے مطابق مکمل ہوگا۔
الجبیر نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب اپنے یہاں دنیا کا سب سے بڑا پارک تیار کررہا ہے۔ مقصد شہروں کو نہ صرف یہ کہ پیداواری بنانا ہے بلکہ ماحول دوست شہروں میں تبدیل کرنا ہے۔
عادل الجبیر نے کہاکہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی ملک کے معاشرے میں تخلیق اورتوانائی کا سرچشمہ نوجوان ہی ہوتے ہیں۔
الجبیر نےکہا کہ دنیا پراثرانداز ہونے کے لیے دوسروں کے ساتھ افکار کا تبادلہ اور دوسروں کے افکار قبول کرنا ہوتے ہیں اور جس بات کی پابندی ضروری ہواس کی پابندی کرنا ہوتی ہے۔