مکہ کے پٹرول سٹیشن پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی
مکہ کے پٹرول سٹیشن پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی
جمعہ 20 جنوری 2023 18:35
آگ سے ٹینکر کا عقبی حصہ تباہ ہوگیا، ٹینک یا پٹرول سٹیشن کو نقصان نہیں پہنچا( فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں مکہ کے المعیصم محلے کے پٹرول سٹیشن پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔
عکاظ اخبار نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ ’مکہ کے مشرقی محلے المعیصم کے پٹرول سٹیشن پر ڈیزل سے بھرا ٹینکر کھڑا تھا۔ پٹرول سٹیشن مکہ کو طائف سے جوڑنے والی شاہراہ پر واقع ہے‘۔
عینی شاہد نے بتایا کہ ’پٹرول سٹیشن کے عملے نے ٹینکر کے عقبی حصے میں بھڑکنے والی آگ دیکھ کر شہری دفاع سے مدد طلب کی‘۔
فائر بریگیڈ کی ٹیمیں ریکارڈ وقت میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ کو ٹینکر کے دیگر حصوں اور پٹرول سٹیشن تک پہنچنے سے روکنے سے روک دیا۔
آگ لگنے سے ٹینکر کا عقبی حصہ تباہ ہوگیا تاہم ٹینک یا پٹرول سٹیشن کو نقصان نہیں پہنچا۔
فائر بریگیڈ کی 6 ٹیموں نے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ آگ پر قابو پاکر پورے علاقے کو حادثے سے بچالیا۔