Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں اسمارٹ فون کا استعمال بڑھنے کی توقع

ریاض ... فیس بک نے تازہ ترین جائزہ جاری کرکے توقع ظاہر کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ خصوصاً سعودی عرب میں اسمارٹ فون کا استعمال ریکارڈ شکل میں بڑھ جائیگا۔ لاکھوں مسلمان رمضان المبارک کے دوران اوقات نمازو سحر وافطار کے لئے اسمارٹ فون کا استعمال بڑے پیمانے پر کرتے ہیں۔ رشتہ داروں اور احباب کے ساتھ تعلقات میں گرمجوشی پیدا کرنے کیلئے بھی اسمارٹ فون کا استعمال عام دنوں کے مقابلے میں رمضان میں بڑھ جاتا ہے۔ فیس بک کا کہناہے کہ مشرق وسطیٰ میں 70فیصد سے زیادہ باشندے اسمارٹ فون رکھتے ہیں۔59فیصد اسمارٹ فون پر انٹرنیٹ کے ذریعے وڈیو دیکھنے کے عادی ہیں۔

شیئر: