سعودی عرب اور امریکہ کی فضائی مشقوں کا اختتام
مشقیں مغربی علاقے میں واقع کنگ فہد ایئربیس میں ہوئی ہیں ( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی عرب اور امریکہ کی فضائیہ نے ’آپرشن اجائیل فیونکس‘ کے نام سے فضائی مشقیں مکمل کرلیں۔
اخبار24 کے مطابق مشقیں سعودی عرب کے مغربی علاقے میں واقع کنگ فہد ایئربیس میں ہوئی ہیں۔
ان کا مقصد فریقین کی حربی استعداد مضبوط بنانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا تھا۔
سعودی فضائیہ نے اس سے قبل برطانوی فضائیہ کے ساتھ ’بیک سلائڈ‘ کے عندوان سے فضائی مشقیں کی تھیں۔
متحدہ عرب امارات کے الظفرۃ ایئربیس کے ماتحت ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سینٹر کی مشقوں میں بھی شرکت کی۔