Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں اقامے کے اجرا اور تجدید کی فیس میں 100 درہم اضافہ

100 درہم اضافے کے بعد اب 386 درہم فیس وصول کی جائے گی(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں اقامے کے اجرا اور تجدید کی فیس میں 100 درہم کا اضافہ کیا گیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ڈیلرز اینڈ پرنٹنگ دفاتر کا کہنا ہے کہ ’2 سالہ اقامے کے اجرا یا تجدید پر 100 درہم اضافے کے بعد اب 386 درہم فیس وصول کی جائے گی۔‘
امارات میں قومی شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی اتھارٹی نے اپنی سمارٹ ایپ پر بیان میں کہا کہ’ اقامے کے اجرا یا تجدید کی فیس میں 100 درہم کا اضافہ کیا گیا ہے۔‘ 

شیئر: