سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان عقیل العقیل نے کہا ہے کہ’ آئندہ ہفتے سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ آئندہ ہفتے کے شروع میں ریاض، الشرقیہ، القصیم، عسیر، باحہ، جازان اور مکہ مکرمہ ریجن کے جنوبی ساحلی مقامات پر بارش کا آغاز ہوگا‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ’ پیر سے جمعرات تک ریاض، مشرقی ریجن، حائل، مکہ اور مدینہ منورہ تک اس کا سلسلہ پھیل جائے گا اور تمام علاقے بارش کی زد میں ہوں گے‘۔