کابل... افغان صوبے پروان میں منگل کی صبح دھماکے سے علماءکونسل کے سربراہ اور8 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔ دھماکا مدرسے کے اندرہوا۔افغان حکام کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ علماءکونسل کے سربراہ مولوی عبدالرحیم شاہ حنفی کلاس میں مدرسے کے بچوں کو پڑھا رہے تھے کہ دھماکا ہوا ،کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی۔