Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے پورکا نوجوان امریکی فوج میں شامل

جے پور۔۔۔۔۔جے پورکے نوجوان مونارک شرما کو امریکی فوج میں بھرتی کرلیا گیا۔ ا سے ایک کروڑ20لاکھ ہندوستانی روپے سالانہ معاوضے کے طور پر دیئے جائیں گے۔شرما کو فوج کے لڑاکا ہیلی کاپٹر یونٹ میں سائنسداں کے طور پر بھرتی کیا گیاہے۔یہ یونٹ ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ فوڈ میں واقع ہے۔ ان کا کام لڑاکا طیاروں کی ڈیزائننگ ،ان کا معائنہ ، طیارے اورمینٹی ننس ہوگا۔شرما نے 2013میں ناسا میں جونیئرریسرچ سائنٹسٹ کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اس کے بعد مئی 2016میں امریکی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔تھوڑے ہی عرصے میں انہوں نے ڈیزائننگ اور ریسرچ کے شعبے میں شاندار کام کرکے 2ایوارڈ آرمی سروس میڈل اور سیفٹی ایکسیلنس ایوارڈ جیتا تھا۔وہ راجستھان پولیس میں ایڈیشنل پرائیویٹ سیکریٹری کے صاحبزادے ہیں۔ شروع سے ہی انہیں خلائی سائنس اور دفاعی ساز و سامان میں دلچسپی تھی۔ شرما کا کہنا ہے کہ اگرچہ مجھے ہندوستانی مسلح افواج میں خدمت کا موقع نہیں ملا لیکن امریکہ میں فوج میں رہ کر بھی اپنے ملک کا نام روشن کرونگا۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص سخت محنت کرکے کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔

شیئر: