Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین ٹی کے نقصانات

نئی دہلی۔۔۔۔۔گرین ٹی کے بارے میں عام تاثر یہ ہے کہ وہ وزن کم کرتی ہے لیکن اب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دن میں 5مرتبہ سے زیادہ گرین ٹی پینے سے اس کے مضر اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔گرین ٹی درحقیقت چین کی ایک ہربل چائے ہے جسے اب ایشیائی ملکوں میں زبردست مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ یہ چائے نظام ہضم میں انتہائی کارآمد ہے۔اگراعتدال سے استعمال کی جائے تو اس سے کولسٹرول کم ہوتا ہے ۔صحت کے ماہرین نے کہا کہ صحتمند رہنے کیلئے روزانہ اس کا ایک کپ کافی ہے تاہم دن میں گرین ٹی کے2کپ بھی پئے جاسکتے ہیں لیکن اگر 5سے زیادہ کپ پئے جائیں تومضر اثرات برآمد ہوتے ہیں۔پرامید خواتین کو گرین ٹی سے گریز کرنا چاہئے۔ایسے لوگ جن کے جسم میں فولاد کی کمی ہو اور خون نہ بنتا ہوانہیں بھی گرین ٹی سے گریز کرنا چاہئے۔ایسے لوگ جنہیں نیند نہیں آتی انہیں بھی احتیاط برتنا ہوگی۔ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریض کو اس سے دوررہنا بہترہے۔

شیئر: