Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا ایپل کا ’آئی فون17 ایئر‘ آج تک کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا؟

آئی فون 17 ایئر کی قیمت 1299 سے 1500 ڈالرز ہو سکتی ہے۔ (فائل فوٹو: میک رومرز)
ایپل نے حالیہ برسوں میں آئی فون سیریز کو ایک ایسے فارمیٹ میں ریلیز کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے، جس میں پرو، پرو میکس، بیس ورژن شامل ہوتے ہیں۔
یعنی ایک ہی موبائل فون کے چھوٹے اور بڑے تمام ماڈلز علیحدہ علیحدہ خصوصیات کے ساتھ لانچ کیے جاتے ہیں۔
آئی فون 17 سیریز رواں سال کے دوسرے حصے میں ریلیز  کیے جانے کی خبریں ہیں تاہم ایک لیک ہونے والی خبر میں یہ سامنے آیا ہے کہ آئی فون 17 سیریز میں ’آئی فون 17 ایئر‘ یا پھر ’آئی فون سلم‘ بھی شامل ہوگا جو معمول کے مطابق لانچ ہونے والے آئی فون کے مقابلے میں پتلا ہوگا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ٹیکنالوجی تجزیہ کار منگ چی نے ’آئی فون 17 ایئر‘ کے متعلق کچھ معلومات افشا کی ہیں۔
یہ ماڈل آئندہ آئی فون 17 لائن اپ میں ’پلس‘ ورژن کی جگہ لے سکتا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر ایپل کی جانب سے جاری کردہ سب سے پتلا آئی فون بھی ہو سکتا ہے۔

’آئی فون 17 ایئر‘ ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا فون ہوگا؟

ٹی ایف سکیورٹیز انٹرنیشنل کے تجزیہ کار منگ چی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میڈیم پر اپنی تازہ ترین پوسٹ میں ’آئی فون 17 ایئر‘ کی تفصیلات لیک کی ہیں۔
ان کا دعویٰ ہے کہ ایپل کا یہ ’انتہائی پتلا آئی فون‘ تقریباً 5.5 ملی میٹر موٹا ہوگا۔

یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ اس میں فزیکل سم کارڈ سلاٹ نہیں ہوگی اور اس کی پتلی ساخت کی وجہ سے صرف ای سم ہی اس میں استعمال کی جا سکے گی۔
تجزیہ کار کا خیال ہے کہ یہ ماڈل چین میں شپنگ کے مسائل کا سامنا کر سکتا ہے کیونکہ ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ وہاں کی مارکیٹ میں صرف ای سم سپورٹ کرنے والے موبائل فونز پذیرائی نہیں مل پاتی۔
تجزیہ کار منگ چی کا یہ دعویٰ اگر درست ثابت ہوتا ہے تو ’آئی فون 17 ایئر‘ ایپل کی جانب سے بنایا جانے والا سب سے پتلا موبائل ہوگا۔
’آئی فون 17 ایئر‘ کی قیمت ایک اندازے کے مطابق 1299 سے 1500 ڈالر کے درمیان ہوگی۔

شیئر: