Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اداروں میں100فیصد سعودائزیشن کافیصلہ

ریاض .... وزارت شہری خدمات نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ 3برسوں کے دوران تمام غیر ملکی ملازمین سے چھٹکارا حاصل کرلیں۔ وزارتوں ، محکموں اور سرکاری اداروں کی ساری ملازمتیں سعودیوں کے لئے مختص کردی جائیں۔ کسی بھی غیر ملکی ملازم کو باقی نہ رکھا جائے۔ وزارت شہری خدمات نے اسی کے ساتھ یہ تاکید بھی کی ہے کہ یہ کام متعلقہ وزارتوں، محکموں اور اداروں کی خدمات کے معیار اور کارکردگی کے حساب پر نہ کیا جائے۔ خدمات اور معیار کا لحاظ رکھا جائے۔ شہری خدمات کے نائب وزیر عبداللہ الملفی نے واضح کیا کہ سعودائزیشن کا 2020منصوبہ ، سعودی وژن 2030اور قومی تبدیلی پروگرام ہمارے اس نصب العین کی اساس ہیں۔ تمام اداروں کو سو فیصد سعودائزیشن کیلئے موثر شکل میں اقدامات کرنا ہونگے۔ وزارت شہری خدمات نے اس پالیسی کا اعلان سعودائزیشن 2020 پروگرام کو متعارف کرانے کیلئے خصوصی ورکشاپ میں کیا۔ اس موقع پر سو فیصد سعودائزیشن کیلئے مطلوب اقدامات سے روشناس کرایا گیا۔ ”وافد” نظام کا مختصراً تعارف کرایا گیا۔ سعودائزیشن کے تقاضوں اور تدابیر پر مباحثے ہوئے۔ آخر میں اس حوالے سے اہم سفارشات منظور کی گئیں۔

شیئر: