Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت نے 3عرب ملکوں سے پھلوں کی درآمد بند کردی

کویت .... کویت نے مصر ، اردن اور سلطنت عمان سے پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگادی۔ خبررساں ایجنسیوں کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ پابندی ان رپورٹوں کے تناظر میں لگائی گئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ ممالک جراثیم کش دوائیں حد سے زیادہ استعمال کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کا استعمال امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ پابندی پر عمل درآمد 15مئی سے ہوگا۔ اس سے قبل سوڈان اور امارات بھی مذکورہ ممالک سے زرعی اشیاءاور ڈبوں میں بند مچھلیوں کی درآمد پر پابندی لگاچکے ہیں۔ 

شیئر: