Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر کے صدر سے سعودی وزیر حج کی ملاقات

اس سال 41 ہزار سے زیادہ الجزائری حج ادا کریں گے ( فوٹو: احبار 24)
الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سے بدھ کو سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ملاقات کی ہے۔ 
اخبار24 کے مطابق ڈاکٹر توفیق الربیعہ  نے کہا کہ’ سعودی عرب کو دنیا بھر سے حج اور عمرے پر آنے والے زائرین کی خدمت کا اعزاز حاصل ہے۔ اس پر اسے فخر ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ زائرین کو حج و عمرہ کی ادائیگی میں ہرممکن سہولت فراہمی کے لیے کوشاں ہیں‘۔

الجزائر کے زائرین بھی نسک پلیٹ فارم کے ذریعے پیکج حاصل کر سکتے ہیں (فوٹو اخبار24)

علاوہ ازیں سعودی وزیر حج نے الجزائر میں حج وعمرہ کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر نسک پلیٹ فارم کے ذریعے زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔
الجزائر کے زائرین بھی نسک پلیٹ فارم کے ذریعے پیکج حاصل کر سکتے ہیں جس میں عمرہ ویزا شامل ہے۔
 قبل ازیں سعودی وزیرحج نے الجزائر کے دارالحکومت پہنچنے پر بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب نئے حج سیزن میں 20 لاکھ عازمین کی میزبانی کرے گا ان میں 41 ہزار سے زیادہ کا تعلق الجزائر سے ہوگا۔ 

شیئر: