سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 29 لاکھ 72 ہزار400 نشہ آور گولیاں تختوں سے بھرے کنٹینر میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔
محکمہ انسداد منشیات اور کسٹم کی ٹیموں نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف نشہ آور گولیاں ضبط کرلی گئیں بلکہ انہیں وصول کرنے والے2 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔
زکوۃ ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کی جانب سے اس حوالے سےاپیل کی گئی ہے کہ وہ معاشرے اورقومی معیشت کوشرپسندوں کی تباہ کاری سے بچاتے ہوئےمنشیات کی سمگلنگ رکوانے میں تعاون کریں۔
اس حوالے سے 1910 یا ای میل zatca.gov.sa@1910 یا انٹرنیشنل نمبر 00966114208417 پر رابطہ کرکے اطلاع دی جاسکتی ہے۔