Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کر دی

’وزارت خارجہ نے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز  عمل قرار دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال کرتے ہوئے مذہبی منافرت اور اشتعال انگیزی پھیلائی جا رہی ہے‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’مغربی حکومتوں کو چاہئے کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر روک لگائیں‘۔
’قرآن مجید کی بے حرمتی سے دنیا میں مذہبی منافرت پیدا ہوگی اور ایک دوسرے کے لیے منفی جذبات پیداہوں گے‘۔
 

شیئر: