Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالم اسلام ایران کو پاک سعودی سلامتی سے کھیلنے نہیں دیگا، اشرفی

لاہور ......پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی نے واضح کیا ہے کہ عالم اسلام، ایران کو سعودی عرب اور پاکستان کی سلامتی سے نہیں کھیلنے دیگا۔ ان دونوں ملکوں کو ایران کی جانب سے دھمکیاں دینا افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ پاکستانی قوم ارض حرمین شریفین اوراپنے وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ پاکستان نے خطے کے امن کیلئے ہمیشہ صبر و تحمل سے کام لیا ہے لیکن ایرانی قیادت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بیانات ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کو شام اور عراق نہ سمجھے۔ ایران ، ہند اور افغانستان کا اتحاد پاکستان کو کمزور نہیں کرسکتا۔

شیئر: