Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ

24 قیراط ایک گرام سونا مارکیٹ میں 231.37 ریال میں دستیاب رہا(فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل31 جنوری کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ 21 قیراط سونےکے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
24 قیراط ایک گرام سونا مارکیٹ میں 231.37 ریال میں دستیاب رہا۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط والا سونا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک گرام کی قیمت 202.44 ریال ہو گئی۔
22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 212.08 جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 173.52 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1,943.47 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔
22 قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت 2,036.02 ریال اور 24 قیراط کی گنی کی قیمت 2,221.11 ریال رہی۔

شیئر: