Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے شام کےلیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی ملاقات

علاقائی صورتحال اور خطے پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر شام کے لیے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے خصوصی ایلچی گیئرپیڈرسن نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں عرب وزارتی رابطہ کمیٹی کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان شامی امور کے حوالے سے تعاون، علاقائی صورتحال اور خطے پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان سے گریناڈا کے وزیر اعظم  نے ملاقات کی۔ (فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے گریناڈا کے وزیر اعظم ڈیکن مچل نے ملاقات کی۔
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبں میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بھی موجود تھیں۔

شیئر: