پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے خلاف پشاور حملے پر تبصرہ کرنے پر اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمہ تھانہ وومن میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ مجسٹریٹ عبدالہادی کی مدعیت میں درج ہوا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ ’آفس میں موجود تھا کہ نجی ٹی وی چینل پر پی ٹی آئی رہنما کا انٹرویو نشر ہوا۔ جس میں انہوں نے کہا پشاور کی رہائشی ہوں اس شہر کو چُور چُور ہوتے دیکھا۔‘
سابقہ ایم این اے شاندانہ گلزار خان پر ایف آئی آر اپنے خیالات کا اظہار کرنے پر. ملک میں دھماکے ہو رہے ہیں اور دہشت گردی تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہاں تحریک انصاف والوں کی تقریریں اور ٹی وی پروگرام صبح شام دیکھ کر مقدمے بنائے جا رہے ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 1, 2023