سعودی عرب میں سوشل انشورنس کے قومی ادارے نے 2022 کے دوران مملکت میں دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے کارکنوں کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق قومی ادارے نے بیان میں کہا کہ 2022 میں مملکت میں ڈیوٹی کے دوران 28 ہزار ملازم زخمی ہوئے۔ سب سے زیادہ واقعات ریاض میں ہوئے ہیں۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک ہزار خواتین شامل ہیں۔ سب سے کم تعداد میں کارکرنان الجوف میں زخمی ہوئے وہاں 109 افراد ریکارڈ پر آئے ہیں۔
تعمیرات کے شعبے میں زخمی کارکنوں کی تعداد تقریبا دس ہزار ہے۔ اس کے بعد امدادی صنعتوں کے شعبوں کا نمبر ہے جس میں 6600 ہے۔ ریٹیل اورتھوک کے کاروبار میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 3600 ہے۔