Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول‘، شاہد آفریدی کا بیٹی کے نکاح پر پیغام

صارفین کی ایک بڑی تعداد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو: شاہد آفریدی ٹوئٹر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹی کی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بیٹی آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ وہ رحمت کی طرح مہکتا ہے۔‘
سنیچر کی صبح انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ بیٹی وہ شخصیت ہوتی ہے جس کے ساتھ آپ قہقہے لگاتے، خواب دیکھتے اور دل کی گہرائی سے محبت کرتے ہیں۔
کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ اپنی بیٹی کے نکاح کا لکھتے ہوئے انہوں نے دونوں کو مبارکباد بھی دی۔
شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کا نکاح گزشتہ روز کراچی میں ہوا جس میں کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت کئی دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

شاہد آفریدی کے ٹویٹ پر اُن کے مداحوں اور صارفین کی ایک بڑی تعداد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
کرکٹ کے کھیل کے مداحوں نے شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کو نکاح پر مبارکباد دیتے ہوئے اُن کے خوش رہنے کے لیے دعائیں بھی دی ہیں۔

شیئر: