پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کراچی میں سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کا شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ نکاح جمعے کو کراچی کی ایک مقامی مسجد میں پڑھایا گیا جہاں دونوں خاندانوں کے افراد موجود تھے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نکاح سادگی سے پڑھایا گیا اور اس وقت مسجد میں شاہد آفریدی بھی موجود تھے۔
Pakistani cricketer Shaheen Shah Afridi gets married - to the daughter of former Pakistan cricketer Shahid Afridi - this is his nikah pic.twitter.com/RWH784xC8w
— omar r quraishi (@omar_quraishi) February 3, 2023
پاکستانی فاسٹ بولر کے نکاح کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے دوست اور پرستار انہیں مبارک باد دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ’شاہین خان میری طرف سے آپ کو نکاح کی بہت بہت مبارک ہو اور دعا کریں گے کہ اللہ آپ کی جوڑی کو پوری اُمت کی ہدایت کا ذریعہ بنائے۔‘
Prayers for you my baby brother @iShaheenAfridi. May you and your wife be the source of happiness and joy for each other, Ameen. #ShaheenShahAfridi pic.twitter.com/VL7Wp7x6uR
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) February 3, 2023
شاہین شاہ آفریدی کی نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے جہاں وہ ’قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے‘ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
Aap ko qabool hai??..
Qabool hai..Qabool hai.. Qabool hai#ShaheenShahAfridi officially a married man now pic.twitter.com/di5AjngoLC— Shakir Abbasi (@ShakirAbbasi22) February 3, 2023
حارث رؤف نے بھی اپنے دوست شاہین شاہ آفریدی کو نکاح کی مبارک باد دی اور کہا کہ ’میں آ تو نہیں سکوں گا کچھ پروفیشنل کمٹمنٹس کی وجہ سے لیکن میں جب واپس آؤں گا تو ہم خوشیاں منائیں گے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران۔‘
Haris Rauf's reaction on Shaheen ka Nikah#MainHoonQalandar #DilSe pic.twitter.com/CsjIQPxzsS
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 3, 2023