نئی دہلی۔۔۔۔وزیر دفاع ارون جیٹلی نے جموں و کشمیر میں ایک فوجی افسر عمرفیاض کے اغوا اور ہلاکت کو بزدلانہ کارروائی قراردیا۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کا یہ نوجوان افسر ایک رول ماڈل تھا۔ عسکریت پسندوں نے اسے اس کے عزیزوں کے گھر سے اغوا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت وادی سے دہشتگردی کا خاتمہ کریگی اور نوجوان افسر عمر فیاض کی قربانی وادی کے نوجوانوں کیلئے مشعل راہ بنے گی۔فیاض کا تعلق کلگام ضلع سے تھا۔ ادھر ایک فوجی افسر نے کہا کہ گزشتہ روز چند نامعلوم دہشتگردوں نے ہمارے افسر کو اغوا کیا ،ہم اس دلیر فوجی کو سلام پیش کرتے ہیں اور افسوس کی اس گھڑی میں اس کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔