ٹیکن ورلڈ ٹور کے گرینڈ فائنل میں پاکستان کے عاطف بٹ نے جنوبی کورین کھلاڑی جیون ڈینگ کو شکست دے ککر ٹیکن کی دنیا کے نئے چیمپئن بن گئے۔
ٹیکن ورلڈ ٹور کا گرینڈ فائنل پاکستان کے عاطف بٹ اور جنوبی کوریا کے جیون ڈینگ کے درمیان نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈم میں کھیلا گیا۔
فائنل دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد ہال میں موجود تھی ۔ جب کہ دنیا بھر میں ای گیمز کے چاہنے والوں نے اس مقابلے کو لائیو سٹریم کے ذریعے دیکھا۔
مزید پڑھیں
-
کیا ایشیا کپ مارچ تک ملتوی ہو گیا؟ پی سی بی نے وضاحت جاری کر دی
Node ID: 740661
-
اہلیہ پر ’تشدد‘، سابق انڈین کرکٹر ونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
Node ID: 740666
-
آسٹریلیا کی ٹی20 ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
Node ID: 741086
گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے عاطف بٹ نے ٹورنامنٹ میں زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے گرینڈ فائنل تک رسائی حاصل کی۔ منگل کے روز کھیلے جانے والے گرینڈ فائنل کی تینوں گیمز میں سخت مقابلے کے بعد عاطف بٹ نے جنوبی کورین کھلاڑی جیون ڈینگ کو شکست سے دوچار کیا۔
ٹیکن ورلڈ ٹور کا آغاز 24 جون 2022 کو ہوا تھا جہاں 16 مختلف ریجنز سے جیت کر آنے والے 20 کھلاڑیوں سمیت 4 لاسٹ کوالی فائرز شامل تھے۔ ٹیکن ورلڈ ٹور 2022 کا فائنل مرحلہ 4 اور 5 فروری 2023 کو نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں 24 کھلاڑیوں کے مابین کھیلا گیا۔
مقابلے کے آغاز میں حریف جنوبی کورین کھلاڑی جیون ڈینگ کا پلہ بھاری نظر آیا اور انہوں نے پہلی گیم میں دو سیٹ جیت لیے۔ تاہم شاندار واپسی کرتے ہوئے عاطف بٹ نے پہلی گیم اپنے نام کی۔ دوسری گیم کے آغاز میں بھی مدمقابل کھلاڑی جارحانہ نظر آئے اور ابتدا میں دو سیٹ اپنے نام کیے مگر عاطف بٹ نے دوسری گیم میں بھی عمدہ واپسی کے ذریعے جنوبی کورین کھلاڑی کو شکست دے ڈالی۔
پہلی 2 گیمز میں فتوحات کے بعد عاطف بٹ نے تیسری گیم میں مدمقابل حریف کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے گرینڈ فائنل کو 12 منٹ میں اپنے نام کیا۔
Pakistan Is the strongest region and Atif butt Is just too strong ; Arslan Ash (@ArslanAsh95) February 5, 2023
ای گیم ڈویلپر ’ٹیکن‘ کی جانب سے عاطف بٹ کو ’کنگ آف دی آئرن فسٹ‘ کے ٹائٹل سے نوازا گیا۔ جب کہ گرینڈ فائنل جیتنے پر وہ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کے بھی حقدار ٹھہرے۔
ٹیکن ورلڈ ٹور کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے سابق ورلڈ چیمپئن ارسلان صدیقی بھی شریک تھے۔ تاہم اس فائنل مرحلے میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور 13 نمبر پر رہے۔
End me Punjabi bol k dil hi jeet liya larkay ne. Proud of you Atif Butt. #TWTFinals #TWT2022 #TEKKEN #TWT2023 pic.twitter.com/aTvUdCAmId
— Junaid Hashmat (@ShEiKh_JH) February 5, 2023