Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مومنہ مستحسن نے منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتادی

لاہور... گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتا دی۔ ایک انٹرویو میں ا نہوں نے کہا کہ منگنی صرف اس لئے کی کیونکہ دونوں خاندان ایسا چاہتے تھے۔ علی نقوی اور میں ٹھیک طرح سے ایک دوسرے کو جانتے بھی نہیں تھے۔ پہلی ملاقات منگنی سے صرف ڈھائی ہفتے قبل ہوئی تھی۔انہوں نے میڈیا کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ہر طرف میں ہی موضوع گفتگو تھی، ہر کوئی میری ہی بات کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ مومنہ کو کوک اسٹوڈیو سے شہرت ملی تھی۔

شیئر: