Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ڈیجیٹل تبدیلی، چینی کمپنی ہواوے کی ٹیک ایپلی کیشنز کیا ہیں؟

ایپلی کیشنزدرپیش چیلنجز کو بہتر طریقے سے سنبھالنے میں مدد کریں گی (فوٹو: عرب نیوز)
چینی ٹیک کمپنی ہواوے نے لیپ 2023 عالمی کانفرنس میں مملکت کے مختلف شعبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کردہ ٹیک ایپلی کیشنز کو متعارف کروایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض فورم کو بتایا گیا کہ کمپنی کی اینڈ ٹو اینڈ ایجادات، 5.5 جی،  کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل پاور، سائبر سکیورٹی اور انڈسٹری ایپلی کیشنز دنیا کو درپیش چیلنجز کو بہتر طریقے سے سنبھالنے میں مدد کریں گی۔
ہواوے کے سینئیر نائب صدر برائے مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا صفدر نذیر نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک قومی ڈیجیٹل ٹوئن حکومتی فیصلہ سازوں کو پیشگی طور پر مطلع کرنے والی ذہانت کی بدولت چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’مصنوعی ذہانت سعودی گرین انیشیٹو کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔‘
 

شیئر: