Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے نے ریاض میں سب سے بڑا سٹور کھول دیا

سٹور 2 ہزار مربع میٹر سے زیارہ رقبے پر قائم ہے۔ (فوٹو سبق)
ہواوے گروپ  نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سب سے بڑا بین الاقوامی سٹور کھول دیا ہے۔
یہ اقدام ریاض میں انٹرنیشنل ٹیکنالوجی LEAP کانفرنس کے موقع پر کیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہواوے کا یہ سٹور کنگ سلمان روڈ اور ایئرپورٹ سٹریٹ پر کھولا گیا ہے۔ سٹور 2 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں تیار کیا گیا ہے۔ صارفین یہاں آ کر اچھا تجربہ کریں گے۔ انہیں جی فائیو نیٹ ورک میں ہواوے کی سمارٹ ٹیکنالوجی اور جدید ترین آلات کی سپیشل آفرز ملیں گی۔

وزیر سرمایہ کاری بھی تقریب میں موجود تھے۔ (فوٹو سبق)

اس موقع پر وزیرسرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن انجینیئر عبداللہ السواحہ، ای سپورٹس سعودی آرگنائزیشن کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر، ہواوے گروپ برائے مشرق وسطی و افریقہ کے چیئرمین بیبلو نینگ، ہواوے کے ایگزیکٹیوچیئرمین ایرک یانگ اور متعدد اعلی عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ سعودی حکومت ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ تیزی سے سرکاری اداروں، پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور افراد ہر سطح پر یہ کام انجام دیا جارہا ہے۔ سعودی عرب ہواوے کمپنی اور ملکی و علاقائی سطح پر کاروبار پھیلانے کی پالیسی کا خیر مقدم کرتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: