امارات میں سونے کے نرخ کم، ویلنٹائن ڈے پر زیورات کی طلب بڑھ گئی
اتوار 12 فروری 2023 21:15
ایک گرام سونے کی قیمت میں 9 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی (فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں سونے کے نرخوں میں کمی اور ویلنٹائن ڈے کی آمد پر سونے کے زیورات کی طلب بڑھ گئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ ایک ہفتے قبل شروع ہوا تھا۔
دو ہفتوں کے دوران ایک گرام سونے کی قیمت میں 9 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
نرخوں میں کمی اور 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کی آمد پر سونے کے زیورات کی طلب میں تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 225.75 درہم ہوگئی ہے۔ایک گرام میں پونے تین درہم کی کمی ہوئی ہے۔
22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت ڈھائی درہم کم ہوکر 209 درہم تک اچکی ہے۔
21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت ڈھائی درہم کم ہوکر 202.25 درہم تک آگئی۔
18 قیراط ایک گرام کی قیمت میں سوا دو درہم کی کمی ہوئی ہے۔ اب اس کی قیمت 173.25 درہم ہوچکی ہے۔
الایام جیولرز کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ’ دو ہفتے قبل مسلسل سات ہفتوں تک سونے کے نرخوں میں اضافے کے بعد کمی پر گولڈ مارکیٹ پر اچھا اثر پڑا ہے‘۔