Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں خلاف ورزیوں پر10 دکانیں سیل

تفتیشی ٹیموں نے لیبرکیمپوں میں بھی خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں(فوٹو، ٹوئٹر)
 جازان میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے ابوعریش کمشنری میں خلاف ورزیوں پر 10 دکانیں سیل کردیں۔
الوئام ویب سائٹ کے مطابق ابوعریش کمشنری کے اہلکاروں نے جنوری میں ریستورانوں، بازاروں، غذائی اشیا فروخت کرنے والے اداروں اور تجارتی مراکز میں 1522 چھاپے مارے تھے۔ 
ابوعریش بلدیاتی کونسل کے چیئرمین انجینیئراحمد حکمی نے بتایا کہ بلدیاتی کونسل کے ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 10 دکانیں سیل کردی گئیں۔  
حکمی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی کونسل  کے انسپکٹرز نےخوانچہ فروشوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ 55 چھاپے مارے گئے اور حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی کی گئی۔ 
حکمی نے کہا کہ لیبرکیمپوں پر چھ چھاپے مارے گئے اور وہاں ریکارڈ پر آنے والی خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیے گئے۔ 

شیئر: