Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انیل کپور جیریمی رینر کے ساتھ کس ہالی وڈ سیریز میں نظر آنے والے ہیں؟

انیل کپور کی سیریز ’دی نائٹ مینیجر‘ ان دنوں پیش کی جا رہی ہے (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
بالی وڈ اداکار انیل کپور جلد ہالی وڈ ایکٹر جیریمی رینر کے ساتھ ڈزنی سیریز میں نظر آئیں گے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق انیل کپور نے بھی تصدیق کی ہے وہ انٹرنیشنل پراجیکٹ پر کام کرنے جا رہے ہیں۔
ٹوئٹر جب فلم ساز شیکھر کپور نے انیل کپور سے پوچھا کہ کیا ان کے آنے والے پراجیکٹس میں کوئی انٹرنیشنل فلم شامل ہے؟
اس کے جواب میں انیل کپور نے کہا کہ ’رینرویشیز سیریز کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے اور اس میں کام کروں گا۔‘
شیکھر کپور کی فلم ’مسٹر انڈیا‘ میں انیل کپور نے 1987 میں کام کیا تھا۔
انیل کپور اس سے قبل بھی دو بار ہالی وڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں سلم ڈاگ میلینیئر اور 24 شامل ہیں۔ وہ اور جیریمی رینر مشن امپاسبل گھوسٹ پروٹوکول کی کاسٹ میں بھی تھے تاہم وہ سکرین پر اکٹھے نظر نہیں آئے تھے۔
آنے والے سیریز میں جیریمی رینر اور انیل کپور ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔
رینرویشنز چار حصوں پر مشتمل سیریز ہے۔
رینرویشنز میں انیل کپور کے کام کرنے کے حوالے سے اطلاعات پچھلے سال سوشل میڈیا پر اس وقت سامنے آئی تھیں جب وہ راجستھان کی الوار جھیل پر ان کے ساتھ دکھائی دیے تھے۔
رواں سال کے آغاز میں جیریمی رینر برفباری کی وجہ سے ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد انیل کپور نے ان کے ساتھ لی گئی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور ساتھ لکھا تھا کہ ’آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔‘
پچھلے کچھ عرصے سے ’دی نائٹ مینیجر‘ سیریز بھی خبروں میں ہے جو کہ 2016 کی برٹش سریز کا ہندی ری میک ہے۔ اس میں انیل کپور اور ادتیا کور نے کام کیا ہے۔
اس میں سوبھیتا دولیپالا، ٹیلوتامہ، شوم اور روی بیہل نے بھی اداکاری کی ہے۔
دی نائٹ مینیجر ڈزنی اور ہاٹ سٹار پر پیش کی جا رہی ہے۔ اس کی اصل سریز 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ٹام ہیڈسٹن اور ہیوج لوری نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

شیئر: