Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم تاسیس، مملکت کی’ گہری جڑوں‘ پر فخر ہے: سعودی کابینہ

 شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں 14 فیصلے کیے گئے ہیں( فوٹو :ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے یوم تاسیس (فاؤنڈیشن ڈے)  کے حوالے سے سعودی عرب کی گہری جڑوں اور اس کے شہریوں کے قیادت کے ساتھ  قریبی تعلق پر فخر کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض کے قصرعرقہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں 14 فیصلے کیے گئے۔
کابینہ نے سعودی عرب میں عالمی مالیاتی فنڈ کے ریجنل آفس کے قیام کی منظوری دی۔ 
 کابینہ نے اجلاس کے آغاز میں تین صدیوں پر محیط سعودی ریاست کی گہری جڑوں ،مملکت  میں قائم استحکام۔ عدل و انصاف ،عوام میں ہم آہنگی اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ثابت قدمی کے مظاہرے پر فخر کا اظہاراور تعمیر و ترقی پر مبنی روشن مستقبل کی خواہش ظاہر کی۔ 
کابینہ نے انسداد منشیا ت کی قومی کمیٹی کے نظام کی دفعہ 5 میں ترمیم ،اہم اشیا اور خدمات کو قومیانے کی ترغیبات کے لائحہ عمل کی منظوری دی ہے۔ 
وزیر مملکت و قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر عصام بن سعید نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ کو گزشتہ دنوں مملکت اور متعدد ممالک کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں اور مشاورت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ 
کابینہ نے جرمنی میں منعدقدہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس 2023 میں سعودی عرب کی شرکت کے حوالے سے کہا کہ  یہ کانفرنس امن و استحکام کی جڑیں گہری کرنے، پرامن حل اور مکالمے کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگی۔ 
کابینہ نے جنوبی افریقہ کے ساتھ  زرعی اور ماہی گیری کے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی۔ مراکش کے ساتھ مالیاتی امور میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار وزیر خزانہ کو تفویض کیا گیا ہے۔  
اجلاس میں سنگاپور کے ساتھ ڈیجیٹل اکانومی، ڈیجیٹل گورنمنٹ اور نئی ٹیکنالوجی میں تعاون کی یادداشت ،بلغاریہ کے ساتھ مشترکہ کمیشن کے قیام، ازبکستان کے ساتھ سائنسی اور ٹیکنالوجی کی مفاہمتی یادداشت، انٹرنیشنل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے ساتھ تعاون کے معاہدے کی منظوری دی۔

شیئر: