Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیسکس کیلئے گولڈن گلوب ٹائیگرز ایوارڈ2017ء

جدہ- - - -  مشرق وسطیٰ کے تیزی سے فروغ پانیوالے فیشن ریٹیلر ’’ بیسکس مڈل ایسٹ ‘‘ کو انسانی وسائل کی لیڈر شپ میں مہارت پر گولڈن گلوب ٹائیگرز ایوارڈ 2017ء سے نوازا گیا ۔ ملائیشیا میں ورلڈ ایچ آر ڈی کانگریس کے زیر اہتمام دنیا بھر میں مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کے اجلاس میں ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ دینے کی و جہ یہ ہے کہ بیسکس کی قیادت لوگوں کے مفاد میں کام کرتی ہے ۔یہ ایوارڈ اچانک نہیں ملا بلکہ بیسکس نے بزنس کو فروغ دینے اور کامیابی کیلئے جو حکمت عملی مرتب کی ہے اس پر برسوں کے کام کی وجہ سے دیا گیا ہے ۔ بیسکس ون اسٹاپ ریٹیل شاپ ہے جہاں ہر شے ایک چھت تلے مل جاتی ہے ۔ جہاں خریداری پورے خاندان کیلئے ناقابل فراموش ہوتی ہے ۔ مملکت میں اس کے 17اسٹور ہیں جو دنیا بھر کے بہترین اور تازہ ترین فیشن کی اشیاء اپنے اسٹورز میں متعارف کراتا ہے ۔ ایوارڈ لیکر یہ تسلیم کر لیا گیا کہ بیسکس مارکیٹنگ ، برانڈنگ اور انفرادی اور تنظیمی سطح پر واقعی’’ٹائیگرز‘‘ ہیں ۔

شیئر: