مملکت میں سونے کی قیمتوں میں کمی کاسلسلہ جاری
جمعرات 23 فروری 2023 18:09
22 قیراط ایک گرام سونا 202 ریال میں فروخت ہوا(فوٹو،فوئٹر)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات 23 فروری 2023 کو سونا مزیدسستا ہوگیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 192.84 ریال رہی۔
مملکت میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 220.39 ریال، جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 202.03 ریال رہی اور 18 قیراط ایک گرام سونا 165.30 ریال میں دستیاب رہا۔
21 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 1851.31 ریال، 22 قیراط والی گنی کی قیمت 1939.47 ریال اور چ24 قیراط والی گنی کی قیمت 2115.78 ریال ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ بدھ کے مقابلے میں جمعرات کو سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔