واشنگٹن... ...امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ا گر دل کے دورے کے بعداس شخص کے جسم پر برف رکھ دی جائے تو اسکا دماغ متاثر ہونے سے بچ سکتا ہے۔ ماہرین نے کہا کہ جن لوگوں کو دل کا دورہ پڑتا ہے ان کے دماغ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔جسم میں برف کے ٹکڑے رکھنے سے جسم کا درجہ حرارت 89.6فارن ہائٹ سے 93.2فارن ہائٹ تک گر جاتا ہے۔ جسم کو ٹھنڈک کپڑے یا کمبل میں برف کے ٹکڑے رکھ کر یا مختلف ڈیوائسوں کے ذریعے پہنچائی جاسکتی ہے۔ اسی طرح کی تکنیک مختلف اسپتال ان لوگوں پر بھی استعمال کررہے ہیں جنہیں گولیاں لگنے کے زخم آئے ۔برف سے خون کا بہاﺅ منجمد ہوتا ہے اور ڈاکٹر خون ضائع ہونے سے بچنے سے قبل ہی گولی لگنے کے مقام کا آپریشن کرسکتے یا وہاں دوا لگاسکتے ہیں۔