Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائد المیعاد دوائیں فروخت کرنیوالی فارمیسی بند

ریاض۔۔۔۔وزارت صحت نے ریاض میں زائدالمیعاد دوائیں اور بچوں کا دودھ فروخت کرنیوالی فارمیسی بند کرادی ۔ کارروائی مقامی شہری کی شکایت پر کی گئی۔وزارت صحت نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ انسپکٹرز نے مقامی شہری کی شکایت کے بعد فارمیسی پرچھاپہ مارا تھا ، شکایت درست ثابت ہونے پر فارمیسی کو سربمہر کردیا گیا اور خلاف قانون کام کرنیوالے ملازمین کو سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: