Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

16سعودی نوادر کی بازیابی کیلئے انٹرپول سے رابطہ

جدہ۔۔۔۔سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے 1407ھ سے 1436ھ کے دوران لاپتہ ہوجانے والے 16تاریخی نوادر کی بازیابی کیلئے انٹرپول کی خدمات حاصل کرلیں۔ محکمہ نے بیان میں واضح کیا کہ یہ لاپتہ نوادر کی انتہائی اہم فہرست کا حصہ بنا دیئے گئے ہیں۔محکمہ نے اعلان کیا کہ جو شخص بھی مطلوبہ نوادر سے متعلق تسلی بخش معلومات فراہم کریگا یا انہیں بازیاب کرائے تو اسے بھاری مالی معاوضہ دیا جائے گا۔نوادر کا تعلق مملکت کی تاریخ اور اس کے قومی ورثے سے ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ وہ 2016کے آخر تک 48ہزار قومی نوادر بازیاب کرچکا ہے۔

شیئر: