Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں 70 ملین ریال کی فاضل خوراک 19 ملین ضرورت مند افراد میں تقسیم

خوراک کے ضیاع کو کم کرنے کے ساتھ فوڈ سیکیورٹی بڑھانے کی کوشش ہے( فوٹو: اخبار 24)
مکہ مکرمہ میں خوراک کے تحفظ کے ادارے کے انچارج احمد المطرفی نے کہا ہے کہ ’2022 کےدوران ستر ملین ریال مالیت کی فاضل خوراک ضرورت مند افراد میں تقسیم کی گئی ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’ہمارا ادارہ ریستورانوں ، شادی گھروں اور تقریبات ہال میں بچ جانے والی خوراک جمع کرکے ضرورت مندوں مییں تقسیم کرنے کا اہتمام کررہا ہے‘۔
’ادارے کی کوشش ہے کہ خوراک ضائع نہ ہو 2022 کے دوران 3.5 ٹن فاضل خوراک جمع کرکے تقریبا 19 ملین افراد میں تقسیم کی گئی ہے‘۔
انہو ں نے مزید کہا کہ ’ان کے ادارے کے اہلکاروں نے گزشتہ سال کے دوران شہر کے مختلف مقامات میں نو ہزار سے زیادہ وزٹ کرکے فاضل کھانا جمع کیا۔ اس مقصد کے لیے 60 گاڑیاں استعمال کی گئی ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا ادارہ خوراک کے ضیاع کو کم کرنے کے ساتھ فوڈ سیکیورٹی بڑھانا چاہتا ہے۔ ادارے نے 3.5 ٹن سے زیادہ خوراک کو ضرورت مند افراد کے لیے قابل استعمال بنایا ہے‘۔

شیئر: