سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ جعمرات دو مارچ کو رمضان سیزن آپریشنل پروگرام کا افتتاح کرے گی۔ انتظامیہ کے دفتر کے شیخ سبیل ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
عاجل ویب کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس تقریب کی صدارت کریں گے۔
شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔ اس سال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے۔