Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائیکل سوارجرمن سیاح مملکت پہنچ گیا

جرمنی سے سعودی عرب آنے میں 6 ماہ کا عرصہ لگا(فوٹو،ایس پی اے)
سائیکل پردنیا کی سیر پرنکلنے والا 29 سالہ جرمن سیاح سعودی عرب کے اہم سیاحتی وتاریخی مقامات کی سیر کےلیے مملکت پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق جرمن سیاح’جان روسی‘ نے بتایا کہ اس نے جرمن سے سعودی عرب کے تاریخی شہرنیوم تک کا سفرسائیکل پرسفر6 ماہ میں طے کیا وہ اردن کے راستے نیوم پہنچا تھا جہاں اس نے موسم سرما میں نیوم کے برف پوش پہاڑوں ، پرکشش ساحلوں اوردلکش جغرافیائی مقامات کے درمیان اچھا وقت گزارا۔
جرمن سیاح نےبتایا کہ وہ نیوم سے العلا پہنچا جہاں اس نے اپنی زندگی کے منفرد ایام گزارے۔ العلا عظیم الشان تاریخ کا حامل شہر ہے اوروہاں رنگا رنگ تفریحاتی منصوبے بھی دیکھنے کو ملے ۔
سیاح کا کہنا تھا کہ سعودی عرب بے شمارقدرتی اورسیاحتی مقامات سے مالامال ملک ہے۔ ایک سفر میں تمام مقامات کی سیر ممکن نہیں۔ سعودی باشندے اخلاق و محبت سے پیش آتے ہیں۔
جرمن سیاح نے مزید کہا کہ مملکت کی سیرمکمل کرکے جدہ سے سمندر کے راستے سوڈان جائے گا جہاں سے آخری منزل جنوبی منزل جنوبی افریقہ ہوگی۔

شیئر: