Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے ایران کی شپنگ کمپنیوں پر نئی پابندیاں لگا دیں

یہ پابندیاں 2018 کے امریکی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت لگائی گئی ہیں (فوٹو: اے پی)
امریکہ نے ایران اور اس سے منسلک شپنگ اور پیٹرو کیمیکل کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں جس میں دو کمپنیاں چین میں موجود ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ پابندیاں ان 20 کارگو جہازوں پر بھی لگائی گئی ہیں جن کی کمپنیاں چین اور دیگر ممالک میں ہیں۔
یہ پابندیاں 2018 کے امریکی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت لگائی گئی ہیں جس میں ایران کے تیل، بینکنگ اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں پر پابندیاں بحال کی گئی تھیں۔
امریکی وزارت خزانہ نے ایک جنرل لائسنس جاری کیا تھا جس کے تحت پابندی لگائے جانے والے کارگو جہازوں کے ساتھ معاملات کو محدود کرنے کا کہا گیا تھا۔

شیئر: