سعودی عرب نے یوکرینی عوام کےلیے مزید امدادی سامان بھیج دیا
سعودی عرب نے یوکرینی عوام کےلیے مزید امدادی سامان بھیج دیا
جمعہ 3 مارچ 2023 18:10
امدادی سامان پولینڈ سے سرحدی راستے یوکرین پہنچایا جائے گا ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے یوکرین کے عوام کےلیے مزید 168 ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سبق کے مطابق دوسعودی طیارے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے روانہ ہوکر پولینڈ کے ایک ایئرپورٹ پہنچے جو یوکرین کے سرحدی علاقے کے قریب واقع ہے۔
امدادی سامان میں جنریٹر، دوائیں، طبی سامان، خیمے، کمبل اور دیگر سامان شامل ہے۔امدادی سامان پولینڈ سے سرحدی راستے یوکرین پہنچایا جائے گا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے یوکرین کی مزید انسانی امداد کےلیے مفاہمتی یادداشت کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت سعودی عرب یوکرین کو چارسوملین ڈالرکی امداد دے گا
اس سے قبل سعودی عرب پڑوسی ممالک میں موجود یوکرین کے پناہ گزینوں کو دس ملین ڈالر مالیت کا امدادی سامان ہنگامی بنیادوں پر بھیج چکا ہے۔
مملکت نے پولینڈ کے حکام اور اقوام متحدہ کی تنظیموں کے تعاون سے طبی سامان، خیمے، کمبل اور دیگر اشیاا یوکرین کے پناہ گزینوں کو فراہم کی ہیں۔