اسلام آباد پولیس کے اہلکار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے لاہور میں ان کے زمان پارک میں واقع گھر کے باہر موجود ہیں۔
اتوار کو اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ’عدالتی احکامات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچی ہے۔‘
اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو گرفتار کر کے دارالحکومت کی ایک عدالت میں 7 مارچ کو پیش کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
پولیس کا ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’عمران خان گرفتاری سے گریزاں ہیں۔ ایس پی صاحب کمرے میں گئے ہیں مگر وہاں عمران خان موجود نہیں۔‘
اسلام آباد پولیس کی جانب سے بیان جاری ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے گھر میں کارکنان سے خطاب کیا اور کہا کہ وہ اپنے وکیلوں کے ذریعے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھیں گے اور بتائیں گے کہ انہیں ’مزاحیہ‘ کیسوں میں طلب کیا جا رہا ہے۔
عمران خان گرفتاری سے گریزاں ہیں۔ ایس پی صاحب کمرے میں گئے ہیں مگر وہاں عمران خان موجود نہیں۔ ٹیم عمران خان کی گرفتاری کےلیے پہنچی ہے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 5, 2023
اسلام آباد پولیس کی زمان پارک پہنچنے کی خبر جیسے ہی پھیلی پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کا پیغام دیا گیا۔
زمان پارک کے اطراف کے مناظر! عمران خان قوم کی ریڈ لائن ہے کسی بھی قسم کا ایڈوینچر عوام برداشت نہیں کرے گی۔#زمان_پارک_پہنچو pic.twitter.com/2frjE4JPUR
— PTI (@PTIofficial) March 5, 2023
پاکستان سوشل میڈیا پر بھی صارفین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر تبصرے کر رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آ کر گرفتار دیتا ہے اور گیدڑ چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کر دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بناکر چھپ جاتا ہے۔‘
شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے!
باہر نکلو بزدل آدمی!
لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی قوم#عمران_گھبرانا_نہیں pic.twitter.com/KaARnqXK4p
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 5, 2023
بروکن نیوز نامی مزاحیہ اکاؤنٹ نے عمران خان سے منسوب کرکے لکھا ’میں کسی سے نہیں ڈرتا، بس پولیس کو دیکھ کر تھوڑا شرما جاتا ہوں۔‘
میں کسی سے نہیں ڈرتا، بس پولیس کو دیکھ کر تھوڑا شرما جاتا ہوں ، عمران خان کا زمان پارک میں خطاب
— Broken News (@NewsParodyPk) March 5, 2023
شہزاد غیاث شیخ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’جن لوگوں نے تاریخ نہیں پڑھی وہ کہتے ہیں کہ عمران خان عدالتوں میں جتھے اس لیے لاتے ہیں کیونکہ وہ واحد لیڈر ہیں جو لا سکتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’یقین کیجیے بھٹو اور شریف اگر جتھوں کو عدالت لانے چاہتے تو عمران خان کے مقابلے میں 10 گُنا بڑے لا سکتے تھے۔‘
People who haven't read history opine on Twitter saying, "Imran Khan brings mobs to courts because he's the only leader who can"
Trust me, if the Bhuttos or the Sharifs wanted to bring mobs to courts they could have done it ten fold of what Imran Khan is managing now. https://t.co/gr7xOwk2FO
— Shehzad Ghias Shaikh (@Shehzad89) March 5, 2023
محسن حجازی نے لکھا ’خان صاحب فی الحال گرفتاری دے دیں، بعد میں چاہے رپورٹیں بنواکر چلے جائیں۔ اس میں کیا ہے؟‘
خان صاحب فی الحال گرفتاری دے دیں، بعد میں چاہے رپورٹیں بنوا کر چلے جائيں، اس میں کیا ہے؟
— Mohsin Hijazee (@MohsinHijazee) March 5, 2023
عمران خان کا زمان پارک میں خطاب کے دوران یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد جانے سے اس لیے بھی گریزاں ہیں کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔
میری جان کو خطرہ ہے اسلام آباد کیسے جاؤں؟
سابق وزیر اعظم عمران خان کا خطابسر پنجاب اور کے پی کی الیکشن مہم زمان پارک سے چلائیں گے؟ pic.twitter.com/N8Ol1s9akL
— Syedih (@SyedIHusain) March 5, 2023