خیبرپختونخوا میں ’ٹک ٹاک ویڈیو میں پولیس رولز کی خلاف ورزی‘ کرنے پر برطرف کیے گئے اہلکار جمشید خان کا کہنا ہے کہ ’میں نے پولیس لائنز دھماکے کے بعد پشاور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا تھا، امن کا مطالبہ مہنگا پڑ گیا۔‘
فرنٹئیر ریزرو پولیس کے کانسٹیبل جمشید خان کو پولیس رولز کی خلاف ورزی کرنے پر نوکری سے نکالا گیا ہے۔ ڈپٹی کمانڈنٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جمشید خان پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹک ٹاک پر پولیس کے خلاف ویڈیوز بنا کر شیئر کیں اور مختلف واٹس ایپ گروپوں میں بھیجتے رہے۔
مزید پڑھیں
-
پشاور دھماکے کے ذمہ داروں کا تعین نہ ہوسکا، پولیس کا احتجاجNode ID: 739541