Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپکا پاڈوکون نئی فلم کا کتنا معاوضہ لے رہی ہیں؟

ؤدیپکا کے ساتھ مرکزی کاسٹ میں پربھاس اور امیتابھ بچن شامل ہیں (فوٹو: دیپکا پاڈوکون انسٹاگرام)
بالی وُڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون کا شمار فلم نگری کی مہنگی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کی نئی آنے والی فلم ’پروجیکٹ کے‘ کے بارے میں انٹرنیٹ پر ان کے بڑے معاوضے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
شوبز ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق سنہ 2022 میں دیپکا پاڈوکون کانز فلم فیسٹیول کی جیوری ممبر بننے کے بعد اب رواں سال آسکر ایوارڈز کی تقریب میں بھی وہ میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گی۔
اداکارہ نے انٹرنیشنل سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل کرنے کے بعد فلموں میں کام کرنے کے لیے اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق دیپکا پاڈوکون اپنی آنے والی فلم ’پروجیکٹ کے‘ کے لیے 10 کروڑ روپے لے رہی ہیں۔
ناگ اشون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں دیپکا کے ساتھ مرکزی کاسٹ میں پربھاس اور امیتابھ بچن شامل ہیں۔
12 جنوری 2024 کو ریلیز ہونے والی ’پروجیکٹ کے‘ انڈیا میں بننے والی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک ہے جس کے لیے 500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
سائی فائی نوعیت کی اس فلم کی کہانی آنے والے زمانے کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی کہانی اور مرکزی خیال کو مد نظر میں رکھتے ہوئے پروڈیوسر کی جانب سے مہنگے گرافکس اور ملبوسات کو خریدا گیا ہے۔
اس کے علاوہ  2024 میں ہی اداکارہ اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ سپرسٹار ریتک روشن کے ساتھ فلم ’فائٹر‘ میں بھی نظر آئیں گی۔
دوسری جانب دیپکا پاڈوکون کو رواں سال کے آغاز میں فلم ’پٹھان‘ کی صورت میں باکس آفس پر بڑی کامیابی ملی۔ پٹھان نے انڈیا بھر سے 517 کروڑ روپے کاوبار کرتے ہوئے آل ٹائم بلاک بسٹر کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ 37 سالہ اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 میں شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے کئی ایوارڈ یافتہ ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ 2011 میں ہالی وُڈ کی فلم ’ایکس ایکس ایکس ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 

شیئر: