گزشتہ ہفتے 14.57 بلین ریال کی خریداری کی گئی
’اے ٹی ایم کارڈ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ صارفین نے شاپنگ مالز، دکانوں اور فارمیسیوں سے خریداری کی ہے‘ (فوٹو: سبق)
گزشتہ ہفتے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے 14.57 بلین ریال کی خریداری کرکے گزشتہ 10 ماہ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے دوران 10.40 بلین ریال کی خریداری کی گئی ہے‘۔
سامانے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ خریداری 24 اپریل 2022 سے 30 اپریل 2022 تک کے ہفتے کے درمیان کی گئی جس کا حجم 15.97 بلین ریال رہا‘۔
ساما نے کہا ہے کہ ’یہ خریداریاں مدی سروس کے تحت آن لائن بینکنگ کے ذریعہ کی گئی ہیں‘۔
’مذکورہ ہفتے کے دوران مدی سروس کے ذریعہ 182.24 ملین ٹرانزیکشن کئے گئے ہیں‘۔
’اے ٹی ایم کارڈاور کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ صارفین نے مختلف شاپنگ مالز، دکانوں اور فارمیسیوں سے خریداری کی ہے‘۔
’صارفین نے سب سے زیادہ خریداری تعلیم کے شعبے سے وابستہ تجارتی سرگرمیوں سے کی ہے جس کا حجم 216 فیصد، اتصالات کے شعبے سے وابستہ تجارتی مراکز سے 61 فیصد اور کھانے پینے، کپڑے اور جوتوں کا کاروبار کرنے والے مراکز سے 56 فیصد خریداری کی ہے‘۔
دوسری طرف اعداد و شمار پیش کرنے والے ادارے ’ارقام ‘ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے 2.40 بلین ریال کھانے پینے پر خرچ کیاہے‘۔
’اسی طرح 1.99 بلین ریال ریستورانوں اور کیفے شاپس میں خرچ کئے گئے ہیں‘۔
’سب سے زیادہ خریداری ریاض میں ہوئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر جدہ ہے‘۔