Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افرادی قوت کے فروغ کے لیے سعودی، پاکستانی وزرا کی بات چیت

’دونوں وزرا کے درمیان ہونے والے مذاکرات آن لائن ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر ہیومن ریسورسز و سماجی فروغ انجینیئر احمد بن سلیمان الراجحی اورپاکستانی وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرا کے درمیان ہونے والے مذاکرات آن لائن ہوئے ہیں۔
مذاکرات کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے موضوع پر خصوصی بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں وزرا نے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے فروغ  اور بہترین ماحول کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں وزرا نے افرادی قوت کی فراہمی کے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہا ہے۔

شیئر: