Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں سفارتی پاسپورٹ ہولڈز کو ویزے سے استثنی دینے کا معاہدہ

دونوں ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور تھائی لینڈ نے سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ ہولڈز کو ویزے سے استثنی دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مملکت کی جانب سے نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی اور تھائی لینڈ  کی جانب سے نائب وزیر خارجہ نے دستخط کیے ہیں۔
سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں وزرائے خارجہ کے نائبین نے دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات، باہمی تعاون اور تمام شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے اور مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس موقع پر تھائی لینڈ میں سعودی سفیر بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی کے اعزاز میں ان کے تھائی ہم منصب نے ظہرانہ دیا۔
اس موقع پر دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔ متعدد شعبوں میں مشترکہ کوششوں کے فروغ کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

شیئر: