Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی لینڈ نے سعودی شہریوں کے لیے ویزے کے میعاد بڑھا کر 45 دن کردی

نئے فیصلے پرعمل درآمد 31 مارچ  2023 سے شروع ہوگا (فائل فوٹو اے ایف پی)
تھائی لینڈ کے حکام نے سعودی شہریوں کے ویزے کی میعاد میں 45 دن تک کی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق تھائی لینڈ میں سعودی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’تھائی لینڈ کے محکمہ سیاحت (ٹی اے ٹی) نے بتایا ہے کہ اب تک خلیجی ممالک کے سیاحوں کو 30 دن قیام کا موقع دیا جاتا تھا۔ آئندہ اس کا دورانیہ 30 دن سے بڑھا کر 45 دن کردیا گیا ہے‘۔ 
تھائی حکام نے کہا ہے کہ’ نئے فیصلے پرعمل درآمد 31 مارچ  2023 سے شروع ہوگا۔ ‘
اس سے قبل تھائی لینڈ کی حکومت نے سعودی شہریوں کو طبی سیاحتی ویزا جاری کرنے کی پیشکش کی تھی جوایک سال تک موثر ہوگا۔ 
 تھائی حکومت کی ترجمان کا کہنا کہ ’حکومت نے ویزے کی فیس 5 ہزارتھائی بھات ( 525 ریال) مقررکی ہے۔ یہ ویزا 2023 کے شروع سے جاری کیا جائے گا۔ سیاحتی ویزے کی فیس میں کم کی گئی ہے‘۔
 ’طبی سیاحتی ویزا ملٹی پل ہوگا۔ ایک بار تھائی لینڈ پہنچنے پر زیادہ سے زیادہ 90 روز تک قیام کی اجازت ہوگی‘۔
’ویزے کے لیے ہسپتال میں بکنگ اور ہیلتھ انشورنس کا لیٹر پیش کرنا ہوگا۔ علاج کے لیے کم از کم  8 لاکھ بھات کا بیلنس بھی ظاہر کرنا ضروری ہے‘۔ 
تھائی لینڈ کورونا وائرس پر کنٹرول کے بعد غیرملکی سیاحوں کے لیے مختلف ترغیبات دے رہا ہے۔ علاج کے لیے سیاحتی ویزا ان میں سے ایک ہے۔

شیئر: