ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ شہزادی الجوھرۃ بنت عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود جمعرات کی شب انتقال کرگئی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق متوفی شہزادی الجوھرۃ کی نماز جنازہ کل نماز جمعہ کے بعد ریاض کی جامع مسجد الامام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔
ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اللہ تعالی سے دعا ہے کہ متوفیہ کی مغفرت اورانکے درجات کو بلند فرمائے۔